ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تندولکر منشیات کے خلاف کیرالہ کی مہم میں حصہ لیں گے 

تندولکر منشیات کے خلاف کیرالہ کی مہم میں حصہ لیں گے 

Tue, 08 Nov 2016 12:32:00    S.O. News Service

تروونت پور م، 7؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر ریاستی سطح پر 20؍نومبر کو ’وی مکتی‘پروگرام کے افتتاح میں حصہ لیں گے جو شراب اور منشیات کے خلاف کیرالہ حکومت کا بیداری مہم ہے۔یہ مہم سی پی آئی(ایم)کی قیادت والی ریاست کی ایل ڈی ایف حکومت کی پہل ہے جس کامقصد منشیات کے خلاف عوام میں بیداری پھیلانا ہے۔ریاست کے ایکسائز وزیر ٹی پی رام کرشنن نے آج اسمبلی کو بتایا کہ ریاستی حکومت کی درخواست پر تندولکر اس مہم کا حصہ بننے کے لیے پہلے ہی راضی ہو گئے ہیں۔رام کرشنن نے کہاکہ حکومت کی شراب اور منشیات مخالف مہم کا ریاستی سطح پر 20؍نومبر کوافتتاح ہوگا، پہلے ہی اس مہم کا حصہ بننے کو راضی ہوئے سچن تندولکرافتتاحی تقریب میں حصہ لیں گے۔وزیر نے بتایا کہ اس مہم کی تشہیر کرنے کے لیے ماسٹر بلاسٹر تندولکر کی خدمات کامؤثراستعمال کیا جائے گا۔


Share: